دوبارہ اقتدار میں آیا تو تمام مسلمانوں کو امریکہ سے نکال دونگا ، ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کردیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ری پبلکن جیوئش اجلاس سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ کردیا۔ سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگا س میں یہودی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ حماس کی تباہی ضروری ہے اور اس بحران کی ذمہ دار،جوبائیڈن انتظامیہ ہے۔
Load/Hide Comments


