کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش، بجلی حسب معمول غائب

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی کوئٹہ وگردونواح میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مو سم سر ماء کی پہلی با رش ہو ئی جس کے بعد تیز ہوائیںچلنے سے موسم سرد ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹریپ کرجانے کے باعث کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔پیر کو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹریپ کرجانے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،بجلی کی معطلی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں