غزہ سے راکٹ داغے جانے پر تل ابیب میں سائرن بج اٹھے
تل ابیب (این این آئی) ایک بار پھر تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع نے غزہ کی پٹی سے تل ابیب اور ملک کے مرکز کی طرف فائر کیے گئے راکٹوں کے ایک شدید بیراج سے نو میزائلوں کو روک دیا۔آئرن ڈوم دفاعی نظام نے تل ابیب کے آسمان میں متعدد راکٹوں کو مار گرایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں ایک راکٹ گرنے سے دو اسرائیلی زخمی ہو گئے ، اس واقعے پر مغربی الجلیل کی بستیوں میں سائرن بھی بجتے رہے۔
Load/Hide Comments


