وفاقی بجٹ کی منظوری، بی این پی نے اپوزیشن کا ساتھ دیا

اسلام آباد:وفاقی بجٹ کی منظوری میں پی ٹی آئی کی سابق اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی نے ووٹنگ میں اپوزیشن کا ساتھ دیا قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 ارکان نے شرکت کی واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھاگزشتہ شب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت نہ کرکے کہا گیا کہ اب ہم حکومت کے اتحادی نہیں رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں