نیپرا کی مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری مکمل ہے۔ نیپرا میں جولائی تاستمبر 2023ئ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیپرا حکام کے مطابق درخواست کے تحت تین ماہ کے لیے فی یونٹ ایک روپے 25 پیسے اضافہ بنتا ہے، مزید جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بجلی کمپنیوں نے 22 ارب 92 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں