جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف اشتعال انگیزتقریر،آغاز افتخار الدین کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:انسدا دہشتگردی عدالت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر معاملے پر گرفتار ملزم آغاز افتخار الدین کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ منگل کو ایف آئی اے نے آغا افتخار الدین کو راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔جج نے ایف آئی اے سے استفسار کیاکہ آپ نے ملزم سے کیا ریکور کرنا ہے؟۔ ایف آئی اے نے کہاکہ ملزم کے شریک ملزمان کی معلومات لینی ہیں، اور چیزیں بھی برآمد کرنی ہیں،ملزم نے اقرا کے نام سے بھی ایک ویب چینل بنا رکھا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں