متعدد ممالک نے اسرائیل کو فوجی سامان کے 200 کارگو طیار ے پہنچا ئے

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کو متعدد ملکوں سے فوجی ساز و سامان سے بھرے 200کارگو طیارے ملے ہیں۔اسرائیلی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 10 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی ساز و سامان اسرائیل پہنچا ہے۔مزید بتایا گیا کہ اس فوجی ساز و سامان میں ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے دفاعی امداد دینے والے ملکوں کے نام نہیں بتائے۔ دوسری جانب بمباری کے شکار نہتے فلسطینیوں پر پانی بھی بند ہے، رفح کراسنگ سے امدادی سامان تک غزہ لے جانے کی اجازت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں