چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر کہدہ بابر کے خط کے تناظر میں ایف بی آر حکام کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر کہدہ بابر کے خط کے تناظر میں ایف بی آر حکام کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے چیئرپرسن ایف بی آر اور حکام کے رویے کے خلاف احتجاجاً ممبر پالیسی بورڈ ایف بی آر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا،سینیٹر کہدہ بابر نے چیئرمین سینیٹ کو خط کے زریعے پوری صورتحال سے آگاہ کیا تھا،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا،سینیٹ کے قواعد وضوابط کے تحت معاملہ کمیٹی کو بھیجا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ ایف بی آر کا یہ رویہ قطعا برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی حکام کو طلب کرے، پارلیمان کی بے توقیری برداشت نہیں کی جائے گا،پالیسی بورڈ کا اجلاس طلب نہ کرنا افسوس ناک ہے۔ چیئر مین سینٹ نے ہدایت کی کہ کمیٹی جلد از جلد اس معاملے پر رپورٹ مرتب کرے۔
Load/Hide Comments


