حکومتی سرپرستی میں جوابی دھرنا معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دے گا، طاہر بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے رہنما طاہر بزنجو نے کہا ہے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے حکومتی سرپرستی میں جوابی دھرنا معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دے گا، اس لیے ذمہ داران جوابی بیانیہ تراشنے اور لاپتہ افراد کے مسئلے سے راہ فرار اختیار کرنے کے بجائے ان لواحقین کو انصاف فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہر اقتدار میں رونما ہونے والے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے رومی باد شاہ نہرو کی بانسری یاد آرہی ہے، بعض اوقات اسطرح لگتا ہے ملکی حکمران اور پالیسی ساز پیدائشی نابینہ ہیں۔ ان کو کچھ بھی نظر نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں