دالبندین کے قریب ڈھڈر لانڈھی کے قریب ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق

چاغی(نامہ نگار) دالبندین کےقریب ڈھڈر لانڈھی کے قریب ٹریفک حادثہ 10 افراد جان بحق ، تفصیلات کے مطابق دالبندین
ڈھڈر لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ N-40 پر واقع ٹرالر اور فیلڈر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔جان بحق افراد کا تعلق لاہور، جہلم ،میانوالی ، اسلام آباد سے ہیں ضلع چاغی انتظامیہ نے زخمی اور جان بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین منتقل کر دئیے گئے ٹرالر گاڑی کوئیٹہ سے تفتان جبکہ فیلڈر گاڑی تفتان سے کوئیٹہ جا رہی تھی ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد فیلڈر گاڑی میں سوار تھے ذرائع کے مطابق فیلڈر گاڑی میں 15 مسافر سوار تھے۔ مذید تفتیش پولیس انتظامیہ کر رہی ہے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں