جھل مگسی میں بھوسے کا ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ (آن لائن) جھل مگسی کے علاقے میں بھوسے سے لوڈ ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھوسہ سے لوڈ ٹرک جھل مگسی کے علاقے میں گنداواہ کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کے نیچے دب کر ایک شخص طارق عزیز ہلاک جبکہ نصر اللہ ، دلبر ، عبدالکریم ، گل حسن ، جان محمد، ارباب اور محمد رمضان زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کرد ی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں