لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج
لاہور : چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو کے آفیسر احتشام ارشد کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں پانچ ملزمان اعتزاز رحمان، زاہد وڑائچ، عمر شریف، شہزاد ارشاد اور عبدالقدوس کو نامزد کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق مقدمے میں شامل دفعہ 292 اے،کسی کی عزت کو نقصان پہنچانے، دفعہ 500 عدالت میں استغاثہ دائرکرنے اور دفعہ 501 کسی کو فحش لیٹر بھیجنے کے حوالے سے ہے۔
Load/Hide Comments


