افغانستان، دو جنوبی صوبوں میں 10 طالبان جنگجو ہلاک

لشکر گاہ ،افغانستان:افغانستان کے دو جنوبی صوبوں میں افغان قومی فوج کے ساتھ ہفتہ کو جھڑپوں کے دوران 10 طالبان جنگجو ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ حکام نے اتوار کو اس کی تصدیق کی ہے۔فوج کی 215 میوند کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ہلمند میں پیش آنے والے ایک واقعہ میں ضلع گریشک کے یخ چل علاقہ میں فوجی اہلکاروں نے سکیورٹی چوکیوں پر حملہ پسپا کردیا، جس میں 4 طالبان مارے گئے۔صوبہ زابل میں اسی طرح کے ایک اور واقع میں شنکئی ضلع میں 6 دہشت پسند ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔بیان میں واضح کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران فوج کے اہلکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دہشت پسندوں نے تاحال ان اطلاعات کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں