انتخابات وقت پر ہوں گے، ضلعی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کیلئے فنڈز جاری کردیے جائیں گے، علی مردان ڈومکی
ڈیرہ مراد جمالی (یو این اے) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق نصیر آباد ڈویژن کے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس، امن وامان کی صورتحال اور الیکشن سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا اجلاس میں نگراں صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد ڈوگر ، کمشنر نصیر آباد ڈویژن ڈی آئی جی اور چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی شرکت الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جاررہی ہے ڈپٹی کمشنرز کو صوبائی حکومت کی جانب سے دو روز میں ٹرانسپورٹ کے لئے فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے پرامن انتخابات کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا پولنگ اسٹیشنوں پر پینے کے پانی، واش روم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے نصیر آباد ڈویژن کے چھ اضلاع میں بحالی امن کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں مواصلاتی مشکلات کے مدنظر ٹرانسپورٹ کا ریٹ دیگر صوبوں سے زیادہ رکھا ہے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا معاہدہ طے پا چکاہے تمام ڈپٹی کمشنرز سی سی ٹی وی کیمروں کی آپریٹنگ کے لئے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فوکل پرسن کی نامزدگی کریں اجلاس کے بعد نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں انتخابات اپنے مقررہ تاریخ پر ہوں گے بلوچستان میں الیکشن کی تجارت تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابات کے پر امن انعقاد کےلیے سیکورٹی پلان تشکیل دے کر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں 8 ہزار کیمروں کا بندوبست کرلیا ہے 8 سو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے مانیٹرنگ کی جائے گی اور 2 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں میں ایف سی اور آرمی کے چوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ انتخابات میں 18۔19 دن رہ گئے ہیں انشااللہ پرامن ماحول میں انعقاد ہونگے اسلام آباد میں احتجاجی شہدا کے ورثہ سے مذاکرات جاری ہیں شہدا کے خاندانوں کے مسائل کے حل کےلئے وفاق نے کمیٹی تشکیل دی ہے جلد معاملہ حل ہوجائے گا اور کہاکہ انتخابات کے انعقاد کےلیے تمام ضروری فنڈز جلد جاری کیئے جائیں گے۔


