ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات لگانے کی حمایت کر دی

اسلام آباد:ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات لگانے کی حمایت کر دی۔ پیر کو جج وڈیو کیس میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی۔دور ان سماعت ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر سید محمد طیب ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات لگانے کی حمایت کر دی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج وڈیو کیس سے متعلق فیصلے کا اطلاق اس معاملے پر نہیں ہو گا۔ سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہاکہ جج کو فیصلے کے لیے پریشرائز کرنا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ملزمان نے جج وڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات خارج کر کے ٹرائل کے لیے واپس انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت بھجوایا جائے۔ایف آئی اے نے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف ملزمان کی درخواست کی مخالفت کردی۔بعد ازاں کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ سماعت پر بھی ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے دلائل جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں