تحریک انصاف کی صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے شوکت بسرا کو این اے 163 بہاولنگر سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ صنم جاوید کو این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو صنم جاوید اور شوکت بسرا کو انتخابی نشان دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ 8 فروری کو ان حلقوں میں الیکشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں