بلوچستان میں اطلاعات تک رسائی کے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے،ظہور بلیدی

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان میں اطلاعات تک رسائی کاقانون موجود ہے تاہم اس میں ترمیم وقت کی ضرورت ہے تاکہ عام لوگوں کو معلومات تک رسائی میں آسانی ہو۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آرٹی آئی قانون سے متعلق رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ میر ظہور بلیدی نے کہاکہ بلوچستان میں معلومات تک رسائی کاایکٹ2005ء موجود ہے تاہم اس میں آر ٹی آئی ایکٹ 2020 میں ترمیم کی جارہی ہے جو تقاضوں کے مطابق ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کمیشن کی تجویز دی گئی ہے تاکہ وہ عام عوام کی معلومات تک رسائی یقینی بنانے اور اس حوالے سے سزاؤں کا تعین کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں