بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام، تین لاکھ 79 ہزار لیٹر پکڑ لیا

کوئٹہ(یو این اے )ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان اور سندھ کی سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ غیر قانونی طور پر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے۔اسمگلرز 10 ٹرکوں میں 3 لاکھ 79 ہزار لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف سی نے چھاپہ مار کر تمام ڈیزل کو ضبط کر لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ڈیزل کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں