پنجگور میں ڈی سی آفس، خاران میں پی پی رہنما کے گھر کے قریب بم دھماکا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پنجگور چتکان میں ڈی سی آفس پر دستی بم حملہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم ڈی سی آفس کے صحن میں گرکر پھٹ گیا۔ دھماکے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں خاران شہر میں پیپلز پارٹی کے ا±میدوار کے گھر کے قریب دھماکا ہوا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کا خاران شہر میں پی بی 33 صوبائی اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ دھماکے سے جانی و مالی نقصانات کی اصلاع موصول نہیں ہوئی۔ دھماکے کے بعد پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں