کراچی، نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے دونوں بچے مل گئے

کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے دونوں بچے مل گئے۔ بچوں کی والدہ شمائلہ ناز نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ ا نھیں کسی نامعلو م شخص کی کال آئی ہے کہ آپ کے بچے بازار کے فلاں پوائنٹ پر ہیں ۔ جس کے بعد بچوں کے ماموں رینجر کے ہمراہ وہاں پہنچے جہاں پر رینجر نے فی الحال بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ بچے بہت گھبرائے ہوئے ہیں اس لئے فوری کچھ بتا نہیں رہے ابھی اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے بارہ سالہ ایان اور گیارہ سالہ انابیہ منگل کے روز فاسٹ فوڈ لینے کے لئے گھر سے نکلنے کے بعد سے لاپتہ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں