اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، سرکاری نرخ سے اضافی153روپے فی کلو پر فروخت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کی قیمت میں مزید 30روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا، چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے، عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک بھی فروخت کی جارہی ہے، یہ اضافہ ایل پی جی مافیاز نے کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں تقریبا153روپے فی کلو غیر قانونی اضافے کے ساتھ فروخت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں