خضدار:پراٸس کنٹرول کمیٹی خودساختہ مہنگاٸی کو قابو کرنے میں ناکام

خضدار(نماٸندہ خصوصی)خضدار میں بدترین خودساختہ مہنگاٸی کاسلسلہ جاری۔کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار تیز ہو گئی۔ پراٸس کنٹرول کمیٹی خودساختہ مہنگاٸی کو قابو کرنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق کوونا کے باعث طویل ترین لاک ڈاٶن کے بعد خضدار مہنگاٸی تیزی سے پروان چڑھنے لگی ہے۔ سبزیوں سمیت اشیا خوردونوش کی قیمتوں اضافے کی رفتار تیز ہوگٸی ہے۔ دکاندار اور ریڑی بان لاک ڈاون کو جواز بناکر پیاز، دال مسور، چائے، دودھ، صابن،دال ماش، مسور،چنا، دال مونگ، چاول، چینی، گھی اورگوشت کی قیمتوں اضافہ کرکے خودساختہ مہنگاٸی کرلی ہے، جس سے عوام کی قوت خرید جواب دے گٸی ہے جبکہ اس صورتحال میں پراٸس کنٹرول کمیٹی بھی کوٸی خاصا کردار ادا کرتی دیکھاٸی نہیں دے رہی مجموعے طور پر اگر دیکھاجاٸے تو پراٸس کنٹرول کمیٹی تو خودساختہ مہنگاٸی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوگٸی ہے اور عوام کسمپرسی کے عالم میں مافیازکے رحم وکرم پر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں