جیکب آباد سے مغوی شخص بازیاب، اغوا کار صحبت پور میں چھوڑ کر فرار ہوگئے
صِِحبت پور(یو این اے )سندھ جیکب آباد سے اغوا ہونے والے کو صِحبت پولیس نے بازیاب کرا لیا ملزمان علی بخش کو چھوڑ کر فررارہوگئے غلام حسین باجوئی مغوی کے ہمراہ پریس کانفرنس آفس سپریڈینٹ عزیز اللہ بحرانی سمیت دیگر پولیس آفیسر بھی موجود تھے مغوی کے رشتہ داروں کے طرف بہترین کارکردگی پر ایس پی کو پھولوں اور پیسوں کے ہار پہنائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سندھ آر ڈی 44 سے اغوا ہونے والے گھنیہ کمیوکیشن پر کام کرنے والے علی بخش گھنیہ کو جیکب آباد آر ڈی 44 سے اغوا کیا گیا تھا بہترین گشت اور حکمت عملی کی وجہ سے مغوی علی بخش کو بازیاب کرایا گیا۔ ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی مغوی کی موجودگی میں پریس کانفرنس کررہا تھا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے بہترین حکمت عملی مغوی کے رشتہ داروں کی جانب سے پولیس کی جانب سے بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پھولوں اور پیسوں کے ہار پہنائے گئے اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ آفس سپرنٹنڈنٹ ایس پی آفس دیگر پولیس افسران موجود تھے۔


