نارا ن میں برفانی تودہ گر گیا، ہوٹل سمیت20مکانوں کو نقصان

مانسہرہ (انتخاب نیوز)ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام نارا ن جھل کنڈ کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے20سے زائد ہوٹلوں کو شدید نقصان پہنچا، نقصانات کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی۔ انتظامیہ نے کہا کہ برفانی تودہ گزشتہ روز گرا تھا ۔برفانی تودہ گرنے پر موقع پر پہنچنے والے ہوٹل مالکان کے ذریعے اطلاع انتظامیہ تک پہنچی،گلیشیئر زگرنے کی وجہ سے گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔ ہوٹل اور گھر خالی تھے ،جانی نقصان نہیں ہوا۔ نقصانات کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی۔رپورٹ کے مطابق رات کو 10 بجے گلیشیئر پھٹنے سے تقریبا ً20 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور نقصان پہنچنے والے مکانات میں ہوٹل، کچے گھر شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں سٹرکیں اور موبائل سنگلز بند ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے، اصل نقصانات کا جائزہ سٹرکیں کھلنے کے بعد ممکن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں