پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا، ڈرائیور فرار

پسنی (نامہ نگار) پسنی مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا، ڈرائیور موقع سے فرار ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلمت کراس پر نامعلوم نوجوان کی نعش ملی، جو گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت نہیں ہوئی، نعش کی شناخت اور مزید کاروائی کے لیے آر ایچ سی پسنی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں