بلوچستان کو مسنگ پرسن سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت بہتر کام کریگی،زبیر جمالی

اوستہ محمد(یو این اے )بلوچستان کے حالات انتہائی نازک ہیں کئی مسائل در پیش ہیں ، مسنگ پرسن، امن دشمنی ، بھارت ، افغانستان اور ایران باڈر سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ، ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے صحافی سونا خان جمالی کے ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو در پیش مسائل کا سامنا ہے بھارت حالات خراب کرانے میں ملوث ہے اور وہ امن دشمنوں کو مدد کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ افغانستان ایران کی سرحدیں بلوچستان سے ملتے ہیں مسنگ پرسن کا مسئلہ اور اشو ہے ، انہوں نے کہا کہ مذاحت کار کیا چاہتے ہیں ان کا مقصد کیا ہے وہ غلط راہ پر ہیں لیکن سب بہتر ہوگا ، موجودہ حکومت کے حوالے سے زبیر خان جمالی نے کہا کہ وہ بہتر کام کریں گے صبر کریں لوگ سب نہتر ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں