گیارہ مئی سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوںمیںتیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں 11مئی کے روز کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں