لورالائی میں گداگروں کی بھرمار، حکام بالا ایکشن لے کر ہمیں نجات دلائے، شہری

لورالائی(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب، سندھ اور دیگر علاقوں سے پیشہ ور گداگر گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لورالائی پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق گداگر موسم کا لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں گداگر خواتین اور مرد خیرات کے بہانے سفید پوش لوگوں کو تنگ کرتے ہیں۔ ان گداگروں کی وجہ سے چوریوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، شہریوں کے مطابق پیشہ ور گداگروں کی روک تھام کا ذمہ دار محکمہ سوشل ویلفیئر ہے لیکن محکمہ صرف تنخواہیں بٹورنے میں مصروف عمل ہے۔ علاوہ ازیں عوامی اور سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن کو فوری طور پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیوں پر پابند کرے اور ہمیں اذیت سے نجات دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں