نو مئی کیخلاف خاران ، پنجگور میں ریلیاں، پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے، شرکاء

خاران/پنجگور(نامہ نگاران) مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے خاران و صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی خصوصی ہدایت پر ن لیگ خاران کی جانب سے 9 مئی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ریلی کی قیادت ن لیگ کے ضلعی رہنما محمود جان نوشیروانی نے کی اس موقع پر وائس چیئرمین ٹاون کمیٹی سردار امین اللہ د±رانی اور قبائلی عمائدین سفید ریش سمیت ن لیگ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی شرکا شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا خاران پریس کلب پہنچی جہاں 9 مئی کے واقعات کے خلاف اور سیکورٹی اداروں کے حق میں نعرے بازی کی خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے ن لیگ کے رہنماوں میر محمود خان نوشیروانی ، حاجی نور احمد م±لازئی ، کونسلر کہلاش کٹاریہ امجد خان م±لازئی ، حاجی ثناءاللہ م±لازئی میر ممتاز سیاہ پاد حاجی محمد حسن جانزیب شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائےگا انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم ناقابل معافی جرم ہے ۔ مہم چلانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان ریاست مخالف پارٹی اور 9مئی کے واقعات کے ذمہ دار پی ٹی ائی کو کالعدم قرار دیکر پاکستان کو نفرت اور ریاست مخالف سیاست سے بچائے۔ دوسری جانب پنجگور میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی سرکردگی میں9مئی کے خلاف ریلی اور پولیس کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے کے یادگار کو سلامی ریلی میں ایس پی پولیس فاضل شاہ بخاری اے سی پنجگور زاہد حسین شاہوانی ، ڈی ایس پی کاکا احمد علی اور دیگر آفیسران اور شہریوں نے شرکت کی ریلی ایس پی آفس سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پولیس یادگار تک آکر اختتام پذیر ہوا ریلی کے شرکائ نے 9 مئی کی مذمت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں