پسنی میں گاڑی کی ٹکر سے تین زائرین زخمی، ڈرائیور جاں بحق

پسنی (نامہ نگار) پسنی سے پیدل کوہ مراد جانیوالے زائرین کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، 3 زائرین زخمی، گاڑی ڈرائیور جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیلار کلانچ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے پسنی سے کوہ مراد کے لئے پیدل جانیوالے زائرین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی، گاڑی ڈرائیور میر مراد بخش ولد اللہ بخش شکاری سکنہ زارو کلانچ جاں بحق جبکہ زائرین میں سے حاصل ولد ڈولی، سیلان ولد شریف اور گل سمین زوجہ بوہیر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جی ڈی اے ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں