مسیحی ملازمین کو تنخواہوں، اوور ٹائم کےساتھ ایسٹر بونس بھی دیا جائے، غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے مسیحی برادری کے ایسٹر کے موقع پر میٹرو پولیٹن کے مسیحی ملازمین کی تنخواہوں اور اوور ٹائم کو ایسٹر سے ایک ہفتہ قبل ادا نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب ملازمین کے مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی تنخواہیں ہفتہ دس دن پہلے ادا کی جاتی ہیں تاکہ وہ اس خوشی کے دن کو اچھی طرح منانے کے لئے اپنے بال بچوں کے لئے نئے لباس اور دیگر اشیائے خورد و نوش کا بندوبست کر سکے۔ انہوں نے سیکرٹری فنانس، میٹروپولیٹن کے متعلقہ افسران اور وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے وہ فوری طور پر مسیحیوں کو ایسٹر سے پہلے ان کی تنخواہوں کے ساتھ اوور ٹائم کے واجبات کی فوری ادایئگی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ مسیحی ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور پریشانی کو دور کیا جا سکے اور وہ اس مذہبی تہوار کو اینے بچوں کیساتھ ملکر مناسکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے منشور میں بلوچستان میں بسنے والی اقوام کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت کا شق موجود ہے۔ بی این پی میں مسیحی برادری سمیت ہر قوم اور عقیدے کے ممبروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ہم بلا تفریق رنگ و نسل اور زبان کے تمام بلوچستانیوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے لئے دستوری طور پر پابند ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سال ایسٹر کے موقع پر میٹروپولیٹن کے مسیحی ملازمین کی تنخواہیں، اوور ٹائم کے علاوہ انہیں خصوصی ایسٹر بونس بھی دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں