آئی ایم ایف سے نیا قرض، حکومت کا سبسڈی کم کرنے پر غور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کرنے پر غور کررہی ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے توانائی شعبے کو چھ سو ارب روپے سے زائد سبسڈی ملنے کا تخمینہ ہے، نئے قرض کیلئے آئی ایم ایف شرط پر توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے گی، ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ڈیفرینشل اور ادائیگیوں کیلئے سبسڈی دی جائے گی، آزاد جموں و کشمیر کیلئے ٹیرف سبسڈی، پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی ملے گی، بلوچستان میں ایگری ٹیوب ویلز، فاٹا میں بجلی پر سبسڈی کیلئے رقم مختص ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی مد میں بھی وفاق کی جانب سے سبسڈی ملنے کا امکان ہے۔


