بجلی کے اوور بلنگ کیخلاف کارروائی کو ایف آئی اے افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے افسران نے اووربل کے خلاف حکومتی کارروائی کو سبوتاڑ کرنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے متعدد افسران نے اووربل کےخلاف حکومتی کارروائی کو سبوتاڑ کرتے ہوئے حکومتی احکامات کوکمائی کا ذریعہ بنانا شروع کردیا،لیسکو اینٹی کرپشن سرکل کے ایس ایچ او شاہ زیب اورہیڈ کانسٹیبل اکرم کو آف ڈیوٹی کردیا گیا،دونوں ملازمین پرمبینہ طور پرایسٹرن سرکل کی ہرسب ڈویڑن سے ایک لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے شکایات پرانکوائری بھی شروع کردی ہے،اوور بلنگ پر انکوائریز کے آغاز کے بعدمتعددسرکلز سے پیسے اکٹھے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پیسے مبینہ طور پرلیسکو افسران کی جانب ایف ائی اے کے نام پراکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں