افغانستان، مسجد پر فائرنگ سے چار نمازی جاں بحق، تین زخمی

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں مسلح طالبان کی ایک مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں چار نمازی جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان عبد الکریم یوراش نے بتایا کہ "طالبان گروپ سے وابستہ عسکریت پسندوں نے صوبہ فاریاب کے صوبائی دارالحکومت میمنا شہر میں ایک مسجد پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار نمازی جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔” ترجمان نے مزید کہا کہ حملہ آور حملے کے بعد ایک کار لے کر فرار ہوگئے تھے لیکن انہیں قریب کی پولیس نے روک لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں