ہالی ووڈ کی ادارہ نے ایشا امبانی کی زیر ملکیت بنگلہ 500 کروڑ روپے میں خرید لیا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ کی نامور اداکار جوڑی جینیفر لوپیز اور بین افلیک نے لاس اینجلیس میں ایک پرتعیش بنگلہ خریدا ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ لگژری بنگلہ انڈین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی ملکیت تھا اور ہالی وڈ اسٹارز نے اسے گزشتہ برس جون میں خریدا۔ 38 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط بنگلے میں 12 بیڈ رومز، جم، 24 باتھ رومز، ایک انڈور پکل بال کورٹ، سالون، 155 فٹ لمبا ان گراﺅنڈ انفینٹی پول، ایک اوور لوک کچن، متعدد لش لونز اور ایک بیڈ منٹن کورٹ بھی موجود ہے۔ جینیفر لوپیز اور بین افلیک نے یہ محل نما گھر 61 ملین امریکی ڈالرز یا 500 کروڑ بھارتی روپے کے مساوی رقم میں خریدا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں