ایرانی عسکری تنصیبات پر جیش العدل کے حملے، 11 اہلکار ہلاک، 18 فدائی جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مغربی بلوچستان میں جیش العدل کی جانب سے پاسداران انقلاب کی عسکری تنصیبات پر متعدد حملے۔ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاسدرانِ انقلاب کے ہیڈکوارٹرز پر جیش العدل کے فدائین کے حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ سنی عسکریت پسند گروپ جیش العدل اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چاہ بہار اور راسک شہروں میں جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران جیش العدل کے 18 فدائین کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ فدائین نے مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر چاہ بہار میں ایرانی فورسز کے ہیڈکوارٹرز کرنل کوچزئی پولیس اسٹیشن اور کرنل مسرت پولیس اسٹیشنوں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔ راسک میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔ جیش العدم نے دعویٰ کیا ہے کہ راسک شہر کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے ہتھیاروں کے گودام ان کے کنٹرول میں ہیں۔ گزشتہ رات سے آج صبح تک دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں علاقے میں سنی جاسکتی ہیں، فضاءمیں ہیلی کاپٹروں کی گشت بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں