بلوچستان کا رہائشی علی عرف علو سندھ کے شہر سکھر سے اغوا کر لیا گیا

صحبت پور (یو این اے )علی عرف علو سومرو کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں گے پولیس اپنے شہریوں کے تحفظ سے غافل نہیں ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی ۔تفصیلات کے مطابق صحبت شہر سے تعلق رکھنے والے علی عرف علو کو سندھ کے شہر سکھر سے اغوا کیا گیا ۔مغوی کے گھر میں کہرام برپا اور خواتین کی طرف سے قران مجید اٹھانے پر ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی مغوی کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر انہوں کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی جانب سے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کسی جھانسے میں آ کر اغوا ہونے والے علی عرف علو کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کرے گی اور کوشش کریں گے کہ مغوی کی باحفاظت واپسی یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں