سوراب میں بدامنی عروج پر پہنچ چکی، میر اسراراللہ زہری

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے گزشتہ روز ضلع سوراب میں میونسپل کمیٹی سوراب کے وائس چیئرمین حاجی عبدالسلام میروانی کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوراب میں بدامنی عروج پرہے پے درپے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ سوراب جیسے چھوٹی سے ڈسٹرکٹ میں انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے سوراب میں آباو¿اجداد سے آباد رہائشی سیاسی و قبائلیوں کی زندگیوں داو¿ پر لگادی ہے آئے روزسوراب میں لوگوں کا قتل عام ہورہاہے قاتل آسانی سے فرارہورہی ہے اورعلاقہ میں بدامنی قتل وغارت گیری کی وجہ سے لوگ علاقہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سوراب میں مختلف اقوام کے معززیں شریف عزت دار شہری چند اشتہاریوں, دھشت گردوں, ڈاکوو¿ں غنڈہ گردوں, ٹارگٹ کلینروں کی کنٹرول میں آگئی ہے وہ جان وبوجھ کر شریف عزت دار پرامن لوگوں کو ٹارگٹ کیاجارہا ہے سوراب جیسے پرامن علاقہ میں اب لوگ رہنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں