حکومت بلوچستان سمارٹ لاک ڈاﺅن میں امتیازی سلوک ترک کرے ،پارکس مالکان

کوئٹہ:کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موجود سیر و تفریح کیلئے پارک مالکان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لاگو کیئے گئے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں امتیازی سلوک نہ قابل برداشت ہے ایک جانب صوبائی حکومت نے گذشتہ چار ماہ سے پارکس کو بند کرکے پارک مالکان اور پارک کے ملازمین کوفاقہ کشی کرنے پر مجبور کردیا پارکس کی بندش سے پارک مالکان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے تو دوسری جانب صوبائی حکومت نے امتیازی سلوک قائم کرکے کوئٹہ کے عسکری پارک کو عوام کی سیرو تفریح کیلئے گذشتہ ایک ماہ سے بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے کھول دیا گیا ہے جو کہ دیگر پارکس مالکان وپارکس ملازمین کیساتھ زیادتی ہے لہٰذا پارکس مالکان و ملازمین صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاک ڈاﺅن میں پارکس مالکان و ملازمین کے نقصا ن کا ازالہ کرتے ہوئے پارکس کوکھول دیا جائے یا تو صوبائی حکومت پارکس کے حوالے سے یکساںپالیسی مرتب کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاﺅ ن میں کوئٹہ کے تمام پارکوں کو بند کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں