امریکہ میں ماسک نہ پہننے پر بحث، چاقو سے حملہ کرنے والے کو پولیس نے گولی مار دی
واشنگٹن:امریکہ میں ایک دوکان پر ماسک نہ پہننے پر ہونے والی بحث کے بعد ایک گاہک پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گولی مار دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے کہاکہ شین لوئس نامی مشتبہ شخص نے ایک 77 سالہ معمر شخص پر اس وقت حملہ کیا جب انھوں نے اس سے ماسک نہ پہننے پر سوال کیا۔حملے کے بعد لوئس وہاں سے اپنی گاڑی میں فرار ہو گیا۔کچھ دیر بعد انہیں ایک خاتون پولیس اہلکار نے پکڑ لیا تاہم جب وہ ان پر حملہ کرنے کے لیے بڑھے تو اہلکار نے ان پر گولی چلادی۔میشیگن کی پولیس نے ایک رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


