سیالکوٹ ، ٹرک اور گاڑی میں تصادم، پانچ افراد شدید زخمی

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر آباد روڈ پر جھاڑیوالہ کے قریب ٹرک کی مہران کار کو پیچھے سے ٹکر میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق مہران کار وزیر آباد سے سیالکوٹ آرہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک اسے ٹکرایا اور کار سوار شفیق سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگے اور کار کو نقصان پہنچا، ریسکیو 1122 عملہ نے پانچوں افراد کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج معالجہ کیا، واقعہ کا ذمہ دار ٹرک ڈرایور فرار ہوگیا اور پولیس مصروف کاروای رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں