ضلع بونیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب سلیم ہلاک، دو مشتبہ افراد زخمی، 2اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مالاکنڈ کے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹری فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہائی ویلیو ٹارکٹ مشتبہ افراد کا سرغنہ سلیم عرف ربانی ہلاک جبکہ 2زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں 2سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں لانس نائیک حسیب جاوید اور حوالدار مدثر محمود شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سلیم عرف ربانی سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ حکومت نے ہلاک سلیم کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
Load/Hide Comments


