لاہور ، نا معلوم افراد کی فائرنگ، کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا شخص شدید زخمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام پورہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا فائرنگ میں شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ سے زخمی عامر تانبا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق عامر تانبا بھارتی انتہا پسند سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا۔ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کر نے والوں کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


