خضدار‘لیویز انٹیلی جنس کی کارروائی 27کلوچرس برآمد

خضدار: لیویز انٹیلی جنس ٹیم کی کاروائی سرف گاڈی سے 27 کلو چرس برآمدتفصیلات کے مطابق َلیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے سرف گاڑی سے منشیات برآمد کرلیے لیویز انٹیلی جنس ٹیم سے معلوم ہوا کہ خضدار میں ایک سرف گاڑی میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں لیویز انٹیلی جنس انچارج نوراحمد زہری نے اپنے ٹیم اور لیویز فورس کے ہمراہ سرف گاڑی کا پیچھا کیا۔ ملزمان نے لیویز کو دیکھتے ہی منشیات سمیت فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لیویز اور سی آئی اے ٹیم نے گاڑی کو ٹریس کرتے ہوئے انکا پیچھا نہیں چھوڑا۔ ملزمان نے بلآخر ایک گلی میں گاڈی کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے تاہم دوران چیکنگ گاڈی سے اعلیٰ کوالٹی کے 27 کلو چرس برآمد ہوئے۔ لیویز فورس نے گاڈی اور منشیات اپنے قبضے میں کرکے نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں