عوام پر مہنگائی بم ، پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 53پیسے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے شروع ہو چکا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 30 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں