مستونگ، جدید آباد یوفون نیٹ ورک کی ناقص کارکردگی، اعلیٰ حکام نوٹس جلد نوٹس لیں، شہری

مستونگ(نمائندہ انتخاب)جدید آباد کے اہل علاقہ جدیدآباد کا کہنا ہے کہ جدیدآباد یوفون نیٹ ورک کارکردگی انتہائی ناقص ہے، جدیدآباد شہر میں صرف ایک نیٹ ورک یوفون کا ٹاور لگا ہے اور بھی کارکردگی دکھانے میں صفر ہے، جدیدآباد شہر کے ایک طرف 3G سروس اور ایک 4G سروس دے رہا ہے لیکن کام میں 2G سے بھی بدتر انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے، لوگوں کے پیکجز بغیر استعمال کیے ضائع ہوتے ہیں، اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ یوفون آے روز اپنے پیکجز مہنگے کر رہا ہے لیکن کارکردگی پر کوئی توجہ نہیں ، ہم اہل علاقہ یو فون کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر مستونگ اور اسٹنٹ کمشنر مستونگ سے اپیل کرتے ہیں وہ جدیدآباد میں یوفون کے ناقص کارکردگی کا نوٹس لے کر یوفون انتظامیہ کو بہتر سروس مہیا کرنے کی ہدایت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں