ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیے جانے والے ترکش ڈرامے ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کے خلاف جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔اسلامی فتوحات پر مبنی شہر آفاق تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ نے دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ لیے ہیں، پاکستانی عوام جہاں اس ڈرامے کو بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں وہیں اس ڈرامے کے سرکاری چینل پر نشر ہونے کے بعد سے اس کے خلاف اور حق میں بولنے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکار بھی دو حصوں میں بٹے نظر آ رہے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر اس ڈرامے پر جاری بحث کے بعد اب حال ہی میں جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے اس ڈرامے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس ڈرامے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے ۔جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تارخ سے جڑے ایسے ڈرامے اور فلمیں بنانا اور دیکھنا حرام ہے ۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ ارطغرل غازی ڈرامہ دین اسلام کے خلاف ایک سازش ہے ۔جامعہ دارالعلوم کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اسلام، اسلامی شخصیات اور اُن کے اعمال کو ڈرامے میں دکھانا اُن کی توہین کرنے کے مترادف ہے ، ایسے ڈراموں کو اسلامی ڈرامہ کہنا بھی درست نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جامعہ بنوریہ کی جانب سے بھی ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری کیا جا چکا ہے ۔

2 تبصرے “ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

  1. :حقائق

    ڈرامہ ارظغرل غازی کے تعلق سے جو فتوی اور تحریر دارالعلوم کراچی سے منسوخ کی جارہی ہے وہ درست نہیں ، وہ فتوی دارالعلوم کراچی کا نہین ہے اور نہ ہی اس نے جاری کیا ہے۔۔
    یہ وضاحت خود دارالعلوم کراچی نے کی ہے ۔

    جزاک اللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں