چینی باشندوں اور بلوچستان شہریوں کے قتل پر آرمی چیف عاصم منیر کی مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے بتایا کہ آرمی چیف کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، آرمی چیف نے کور کمانڈر کو ہدایت دی کہ انتہا پسندوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہہ ہونے دیں ۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، علاوہ ازیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ افغانستان سے سرگرم گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، علاوہ ازیں کانفرنس میں بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ حملے اور بلوچستان میں شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت بھی کی گئی۔ کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات و تیرہ بن چکا ہے، ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان کے مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں