ڈیرہ بگٹی میں ایک روزہ کتب میلہ، کثیر تعداد میں کتابوں کی فروخت

ڈیرہ بگٹی (یو این اے) ڈیرہ بگٹی میں بزرگ ہستی مرحوم حاجی دلیلان بگٹی کی یاد میں سیدیانی اسٹوڈنٹس کی جانب سے ایک روزہ کتب میلے کا انعقاد۔ ڈیرہ بگٹی میں مشہور بزرگ شخصیت مرحوم حاجی دلیلان بگٹی کی یاد میں سیدیانی اسٹوڈنٹس کے نوجوانوں کی جانب سے ایک روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں سیاسی، ادبی اور دیگر موضوعات پر کتابیں فروخت ہوئیں جبکہ کتاب میلے میں سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے بھی شرکت کرکے نوجوان طلبا کو کتب میلے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کتب میلے کو تاریخی اقدام و قابل ستائش قرار دیا۔ اس موقعے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کی اصل طاقت اور نسل نو کی کامیابی و ترقی اسی کتابوں سے منحصر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں