کوسٹ گارڈ اہلکاروں کا غیر اخلاقی رویہ ، مکران کراچی کوچ یونین کی غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال

پسنی(نامہ نگار) مکران کراچی کوچ یونین نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے رویے کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کر دی، تربت اور گوادر سے بس سروس معطل، سینکڑوں مسافر اپنے منزل مقصود کی طرف روانہ نہ ہو سکے، تفصیلات کے مطابق مکران کراچی کوچ یونین نے کوسٹ گارڈ کے رویے کے خلاف گاڑیاں کھڑی کرکے ہڑتال کر دی، ٹرانسپورٹروں کے مطابق انھیں کوسٹ گارڈ کے چیک پوسٹوں پر اہلکار بلاجواز تنگ کرتے ہیں جو آئے روز کا معمول بن گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جب تک اعلیٰ حکام ٹرانسپورٹروں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہیں کریں گے اس وقت تک تربت اور گوادر سے کراچی چلنے والی بس سروس معطل رہے گی، دوسری طرف بس سروس معطل رہنے سے گوادر اور تربت سے کراچی کے لئے سینکڑوں مسافر اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ نہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں